درود شریف کے ریکارڈز
مجھے پوری امید ہے کہ ایسی پوسٹ آپ نے پہلے کبھی نہیں پڑھی ہو گی آپ بہت خوش نصیب ہیں آپ کے سامنے یہ پوسٹ آی اللّٰہ نے چن لیا آپ کو آگے آ پ کتنا عمل کرتے یہ آپ پر ڈیپنڈ کرتا
یہ بات میرے علم میں آی میں آپ کے ساتھ شیئر کر رہی آپ آگے اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیر کریں اس پے کوئی عمل کریں گا تو اجر آپ کو بھی ملے گا
----
درود کے رستے میں اپنی پہچان خود بنائیں
---
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نام تو آپ نے سن ہی رکھا ہو گا ہر سال یہ کتاب امریکہ سے شائع ہوتی ھے جسمیں دنیا بھر سے لوگوں کے ان کارناموں کو درج کیا جاتا ھے جو ان سے پہلے کسی نے سرانجام نہ دئیے ہوں یا پہلے سے سرانجام دئیے گئے کارناموں کا ریکارڈ توڑ دیا گیا ہو
اور کیا آپ جانتے ہیں درود شریف کی فیلڈ میں بھی ایک ریکارڈ بک موجود ھے اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے پاس
جسمیں ان لوگوں کا ریکارڈ درج ہوتا ھے جنہوں نے درود شریف کے رستے میں ایسی محنت کی ہو جو پہلے کبھی کسی نے سر انجام نہ دی ہو یا اگر پہلے کسی نے سرانجام دی بھی ہو تو آپ اسکا ریکارڈ توڑ کر وہ ریکارڈ اپنے نام کر لیں
درود شریف کے ریکارڈ والی اس کتاب کا بظاہر کوئی نام نہی ھے یا آپ چاہیں تو اسے کوئی بھی نام دے سکتے ہیں
اچھا کیا آپ کو معلوم ھے کہ درود شریف کا ریکارڈ کسے کہتے ہیں
نہیں معلوم ؟؟
آئیے چند ایک واقعات و مشاھدات سے ان ریکارڈز کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں
پوسٹ تھوڑی طویل ضرور ھے لیکن امید ھے کہ آپ کے لیے دلچسپ ثابت ہو گی کیونکہ عین ممکن ھے پہلے اسطرح کسی نے آپ کو سمجھانے کی کوشش نہ کی ہو اس لیے 2 پارٹ میں کر دیا
جعفر بن عبداللہ رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے مشہور محدث ابوزرعہ رحمتہ اللہ کو خواب میں دیکھا کہ وہ آسمان پر فرشتوں کی امامت نماز میں کر رہے ہیں میں نے پوچھا یہ عالی مرتبہ کس سبب حاصل ہوا ؟
کہنے لگے میں نے اپنے ہاتھ سے دس لاکھ احادیث لکھی ہیں اور جب بھی نبی کریم ﷺ کا نام مبارک آتا تو میں ساتھ درود شریف ضرور لکھا کرتا تھا
جسکی برکت سے اللہ تعالی نے مجھے فرشتوں کا امام بنا دیا
کہنے لگے میری مغفرت کر دی اور میرے لیے جنت کو ایسے سجایا گیا جیسے کسی دلہن کو سجایا جاتا ھے
میں نے پوچھا آپ کو یہ مقام و مرتبہ کیسے ملا؟
کہنے لگے میں ایسے لفظوں سے درود پڑھتا تھا کہ ویسا کبھی کسی نے نہی پڑھا تھا
تین جگہ اور روایت میں لکھا ھے کہ اس درود کی برکت سے امام شافعی کا حساب نہی لیا جائے گا
اور دوسری جگہ یہ لکھا ھے کہ اس درود کی برکت سے اللہ پاک نے امام شافعی کی بخشش کر دی
اور تیسری روایت یہ ھے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں نے اللہ سے دعا کی ھے کہ امام شافعی کو حساب کے لیے نہ روکا جائے
مشہور واقعہ ھے کہ جب خلاد بن کثیر رحمتہ کی انتقال کا وقت آیا اور جاں کنی کی کیفیت طاری ہوئی تو ایک پرندہ آیا اور اپنی چونچ سے ایک کاغذ کا ٹکڑا انکے سرہانے پھینک گیا جب اس کاغذ کو کھول کر دیکھا تو اسمیں لکھا تھا کہ یہ خلاد بن کثیر کے لیے جہنم سے نجات کا براۃ نامہ ھے اور اس کاغذ کی خاصیت یہ تھی کہ اسکو جس طرح سے مرضی پڑھ لو تحریر سیدھی لکھی ہی نظر آتی تھی
جب انکے گھر والوں سے دریافت کیا گیا کہ کس سبب انکو یہ بشارت ملی تو گھر والوں نے بتایا کہ یہ کثرت سے درود شریف پڑھا کرتے تھے
اسطرح کے ہزاروں واقعات ہیں لیکن وقت کی کمی اور جگہ کی قلت کی وجہ سے یہاں قلمبند نہی کر سکتا
البتہ ان تینوں واقعات کو پڑھ کر ہم انکے ریکارڈز کا اندازہ لگا سکتے ہیں جو ان صاحبان نے درود شریف کی ریکارڈ بک میں درج کروائے
پہلے واقعہ میں ریکارڈ یہ ھے کہ محدث ابوزرعہ نے دس لاکھ مرتبہ درود شریف اپنے ہاتھ سے لکھا یہ انکا ریکارڈ بن گیا اور شاید آج تک اس ریکارڈ کو کوئی توڑ نہ پایا ہو گا
دوسرے واقعہ میں امام شافعی کا ریکارڈ یہ تھا کہ انہوں نے ان لفظوں سے درود پڑھا کہ ازل سے ابد تک کسی نے ان لفظوں سے درود نہ پڑھا ہو گا یہ انکا ریکارڈ تھا اسکو بھی شاید اب تک کوئی توڑ نہ پایا ہو گا
تیسرے واقعے میں خلاد بن کثیر کا ریکارڈ یہ تھا کہ انکی زندگی کی سانسیں کم اور درود زیادہ تھا یہ بھی انکا ریکارڈ بن گیا
اور پھر یہ بھی دیکھیے کہ جس نے بھی درود شریف کے رستے میں کوئی ریکارڈ بنایا اسکو اس دنیا یا آخرت میں اس ریکارڈ کے بدلے انعام ضرور ملتا ھے ایسا انعام جو پہلے کبھی کسی کو نہ ملا ہو
محدث ابوزرعہ کو ریکارڈ بنانے کے بدلے میں فرشتوں کا امام بنایا گیا
امام شافعی کے ریکارڈ کے بدلے میں انکے لیے جنت کو دلہن کی طرح سجایا گیا وہ ایک لاکھ لوگوں کی شفاعت کریں گے
انکو حساب کتاپ کے لیے نہی روکا جائے گا
یہ ھے ریکارڈز بنانے کا اعزاز/انعام وغیرہ
امید ھے اب آپ کو سمجھ آ گئی ہو گی کہ درود شریف کی بھی ریکارڈ بک ھے اور ریکارڈ کسے کہتے ہیں یہ بھی آپ کو معلوم ہو گیا ہو گا
اب بات کرتے ہیں کہ آپ نے درود شریف کے رستے میں کیا ریکارڈ بنایا ؟؟؟
اپنے اپنے گریبان میں جھانکیں اور سچ سچ بتائیں
کیا آپ اب تک خادمین کے سہارے چل رہے ہو یا اپنا بھی کوئی دماغ استعمال کیا ھے ؟؟؟
میرا تو خیال ھے خادمین کے سہارے ہی چل رہے ہو
اسکی وجہ یہ ھے کہ پہلے جب میں پوسٹ کیا کرتا تھا تو پوسٹ کے آخر میں یہ گزرش کیا کرتا تھا کہ کمنٹ میں ثواب کی نیت سے درود شریف لازمی لکھیں کیونکہ جب تک آپ کا درود لکھا رہے گا آپ کو ثواب ملتا رہے گا چنانچہ ممبرز نے درود شریف لکھنا شروع کر دیا کئی سو کی تعداد میں درود شریف کمنٹ ہوتا تھا
میں نے کہنا چھوڑ دیا تو آپ نے لکھنا بھی چھوڑ دیا
مطلب آپ کی گاڑی دھکا سٹارٹ تھی
دھکا لگانا چھوڑ دیا تو آپ نے بھی گاڑی بند کر دی
خادمین آپ کو نصیحت کرتے رہتے تو آپ درود پڑھتے رہتے
خادمین کہنا چھوڑ دیں تو آپ درود پڑھنا بھی چھوڑ دیں ؟
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)
.jpeg)

Comments
Post a Comment